عالمی

اسرائیلی فوج کا حوثیوں کے میزائل حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف

تل ابیب:

اسرائیلی فوج نے یمن سے حوثیوں کے میزائل روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر دیا۔

اسرائیلی فورسز کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم یمن سے حوثیوں کے میزائل حملے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک میزائل کی اطلاع پر سائرن بجائے گئے لیکن اسرائیلی ڈیفنس سسٹم حوثیوں کے میزائلوں کو فضاء میں تباہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔

دوسری جانب اسرائیل پر یمن سے حوثیوں کے میزائل حملے میں سولہ اسرائیلی زخمی ہو چکے ہیں۔ یمن کے حوثیوں کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر حملے میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button