قومی

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، اسپیکر قومی اسمبلی نے بیرسٹر گوہر کی درخواست قبول کر لی

اسلام آباد:

حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست قبول کر لی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی عدالت کے باہر گفتگو پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس کردار کو تسلیم کیا ہے۔

اسپکرقومی اسمبلی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کو مذاکرات کے حوالے سے فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی، میں اُنکی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں اور یہ سمجھتا ہوں کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف سے حکومت کی مذاکراتی ٹیم تشکیل کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ ہم معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button