نوشکی ۔ ,نوشکی میں ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنماء میر ظہور احمد بادینی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس زرائع کے مطابق نوشکی میں فائرنگ کے نتیجے میں ظہور بادینی کے گن مین زخمی ہوئے ہے جنھیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے۔