قومی

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی بیلجیئم کے ہم منصب الیگزینڈر ڈے کروو سے ملاقات

ڈیووس: نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔

انوار الحق کاکڑ سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بیلجیئم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈے کروو نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں طرز حکمرانی بتدریج بہتر ہورہی ہے: انوار الحق کاکڑ
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، ملاقات میں بین الاقوامی و علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button