عالمیقومی

او آئی سی اجلاس: پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا

نیویارک: پاکستان نے او آئی سی میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھا دیا۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ اٹھایا۔
اعلامیے کے مطابق منیر اکرم نے مسئلے پر یو این الائنس فار سویلائزیشن کو لکھے خط کے مندرجات بھی پیش کئے، خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانی بابری مسجد کو 1992ء میں المناک طور پر منہدم کیا گیا، قابلِ مذمت فعل کے باوجود ذمے داروں کو بری کردیا گیا۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button