اسلام آباد(نما ئندہ نوائے ہزارہ )اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوری اور ناہندگان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کے ساتھ ساتھ گھروں کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو بھی محفوظ پوائنٹس پر منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق7ستمبر2023سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 6 لاکھ 54 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے۔ متفرق طریقوں سے بجلی چوری کرنے پر متعلقہ صارفین کو آئیسکو کی جانب سے50کروڑ25 لاکھ36ہزار943 روپے کے جرمانے عائد۔ بجلی چوروں کے خلاف815 ایف آئی آرز کا اندراج کر کے663افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔دوسری جانب آئیسکو کی ریکوری ٹیموں کی کاروائیاں بھی کامیابی سے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر بجلی واجبات ادا نہ کرنے والے 74451صارفین سے اب تک1ارب85کروڑ85لاکھ 50ہزار کی ریکوری کو یقینی بنایا گیا۔صارفین اور آئیسکو لائن سٹاف کو حادثات سے محفوط رکھنے کیلئے آئیسکو نے ایک صارف دوست کمپنی کا ثبوت دیتے ہوئے1ارب64کروڑ17لاکھ89ہزار روپے کے اخراجات خود برداشت کرتے ہوئے انسانی جان کے لئے خطرے کا باعث بننے والے9061خطرناک پوائنٹس کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان کا کہنا تھا کہ اس قومی مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوروں اور بجلی کے خطرناک پوائنٹس کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 051-9252933-34 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
Related Articles
Check Also
Close