قومی

ایک قوم ،یکساں قانون، سب برابر، پی ٹی آئی نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

اسلام آبادچیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر خان نے الیکشن 2024 کا انتخابی منشور جاری کردیا ۔

انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا منشور نیا پاکستان اور تبدیلی کا نظام رکھا گیا ہے،جب ہم حکومت میں آئیں گے تو آئین میں ترامیم لائیں گے،اس ترمیم سے وزیر اعظم براہ راست عوامی رائے سے منتخب ہوگا،وزیر اعظم چند ایم این ایز کے ووٹ سے نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کی مدت پانچ سال سے کم کرکے چار سال کریں گے،سینیٹ کی مدت چھ سال سے کم کرکے پانچ سال کریں گے، پچاس فیصد سینیٹر کو براہ راست عوام سے منتخب کرانےکا طریقہ اپنائیں گے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ایک اور ٹرتھ ری کنسیلیئیشن کمیشن قائم کرے گی، ہمارا منشور ہے ایک قوم ایک جیسا قانون، سب ہونگے برابر، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہوسکتے ، ہم رول آف لاء پر زور دیتے ہیں، فوجداری ہو یا سول ہمارے کچھ قوانین فرسودہ ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button