کراچی: کراچی کی قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ایم کیوایم کے 14 اور پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 22 فروری تک تمام درخواستوں پر فیصلہ کرے، اصل بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی گڈ ول ہونی چاہیے۔