کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان ماوً نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مزکورہ اجلاس ایک بہت اہم اجلاس ہے اور بین الاقوامی برادری کو نئے عہد میں چین کی علی میار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا ایک فوکس بیرونی دنیا کے لیے چین کے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینا ہے۔ اجلاس مین ‘سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اصلاحات کو گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدید یت کو فروغ دینے کے فیصلے” کی منظوری دی گئی ہے ،جس میں بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس وقت اقتصادی عالمگیریت کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، یہ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کریں اور عالمی اقتصادی نظام اور صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی معیشت میں ضم ہو گا اورجامع طور پر اصلاحات کو فروغ دینے خاص طور پر یرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے ذریعے چینی طرز کی جدید یت کو مزید آگے بڑھائے گا تاکہ دنیا کو چین کے مزید کھلے پن سے فائدہ ہو ، اور پرامن ترقی، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون، مشترکہ خوشحالی پر مشتمل عالمی جدیدیت کو فعال طور پر فروغ دیا جا سکے ۔