بیجنگ -چین کے اینٹی ڈوپنگ سینٹر نے "امریکی اولمپک کھلاڑی ایرین نائٹن سٹیرائڈ ز ٹیسٹ مثبت ہونے پر بیان” جاری کیا ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نائٹن کیس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یو ایس اے ڈی اے نے اپنی دیرینہ اینٹی ڈوپنگ "بری عادات” پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، اور "دائرہ اختیار سے تجاوز” کرنے اور دوسرے ممالک پر پابندیوں کا مطالبہ کرنے کے ضد میں مبتلا ہے۔ یو ایس اے ڈی اے کی جانب سے چین اور دیگر ممالک پر الزام تراشی کے ذریعے اپنی داخلی انسداد ڈوپنگ کوششوں میں سنگین خامیوں کو چھپانے کی جو بھی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ واضح سیاسی کھیل اور منافقانہ دوہرا معیار ہیں۔
Related Articles
Check Also
Close