بیجنگ -کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ، وراثت اور استعمال کو مضبوط بنانے کے بارے میں اہم ہدایات دیتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ "بیجنگ سنٹرل ایکسس ” ، "بدین جاران ڈیزرٹ لیک گروپ” اور "چین کے بحیرہ ذرد اور بحیرہ بوہائی کے مہاجر پرندوں کی رہائش گاہ (مرحلہ دوم)” کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں کامیاب شمولیت مادی اور روحانی تہذیبوں کی ہم آہنگی اور انسان اور قدرت کے پرامن بقائے باہمی پرمبنی چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر کے لئے مثبت اہمیت کی حامل ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں موجودہ کامیابی سے فائدہ اٹھا کر ثقافتی اور قدرتی ورثے کے مجموعی اور منظم تحفظ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ورثے کے تحفظ کی صلاحیت اور معیار کو صحیح معنوں میں بہتر بنانا ہوگا۔ بہتر زندگی کے لئے عوام کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لئے ثقافتی اور قدرتی ورثے کی وراثت اور استعمال کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ اور ثقافتی اور قدرتی ورثے کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔