وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کو یہاں شنگھائی سکول اور اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اور ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن سے ملاقات کی۔
مریم نواز نے چائینز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو چین کے تعلیمی نظام پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔