راولپنڈی:149 ویں پی ایم اے لانگ کورس،14 ویں مجاہد کورس،68 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہفتہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوئی۔ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چئیرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی جبکہ چیف آف ٹرکش جنرل سٹاف جنرل متین گوراک مہمان اعزاز تھے۔ چئیرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی نے پریڈ کا معائنہ اور اس سے خطاب کرتے ہوئے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد یش کی۔ چئیرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی اور ترکش چیف آف جنرل سٹاف نے کیڈٹس کو ایوارڈزسے نوازا۔اعزازی شمشیر سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ اور پریذیڈنٹ گولڈ میڈل کمپنی سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید (149پی ایم اے لانگ کورس)کو عطاکیا۔ چئیرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملک سعودی عرب کے سینیر انڈر آفیسر فہد بن عاقل التوارقی الفلاج کو دیاگیا۔چیف آف آرمی سٹاف کورس کین 14 ویں مجاہد کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر الیاس خان کو دیاگیا۔کمانڈنٹ کینز 68 انٹیگریٹڈ کورس کے دانش ستار اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر شیر بانو کودیاگیا۔ چئیرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو پی ایم اے کی ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے لئے پی ایم اے ایک شاندار اور قائدانہ کردار کا حامل ادارہ ہے۔پی ایم اے نے کئی سالوں سے بڑی تعداد میں فارن کیڈٹس کو بھی ٹریننگ کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ جن کی اپنی اپنی افواج میں شاندار کارکردگی پی ایم اے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی یہ پریڈ نظم و ضبط کی ایک بہترین مثال اور پاک فوج اور اکیڈمی کی صلاحیتوں کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ قبل ازیں اکیڈمی آمد پر چئیرمین جوائنٹس چیف آف سٹاف کمیٹی کا کمانڈنٹ پی ایم نے استقبال کیا۔
Related Articles
Check Also
Close