قومی

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل چیلنج

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستیں دائر کیں جبکہ دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button