باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔
واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمو ڈولہ میں پیش آیا سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جس میں ہدایت اللہ سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
سابق سینیٹر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحصیل ماموند کے دورے پر تھے جہاں ان کی گاڑی سڑک کے کنارے رکھے گئے بم دھماکے کا شکار ہوگئی
دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کے علاوہ ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی
شامل ہیں ۔
سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے اور امیدوار پی کے 22نجیب اللہ کی الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈمہ ڈولہ گئے تھے ۔
دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہے ۔