اسلام آباد: پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج رات پاکستان پہنچیں گے ۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کئے جانے کا امکان ہے ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر غور ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آرمی،نیول اور فضائیہ چیفس شریک ہونگے، اجلاس میں ملکی امن وامان کی صورتحال سمیت انتخابات سے متعلق غور ہوگا، بلوچ شرپسندوں کے خلاف ایران میں آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت دفاع،خارجہ کے اعلی حکام شریک ہونگے، اجلاس میں پاک ایران تعلقات کے مستقبل پر گفتگو ہوگی۔