قومی

اسلام آباد کی حکومتی مشینری پر زیادہ تر مافیا کا قبضہ ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حکومتی مشینری پر زیادہ تر مافیا کا قبضہ ہے۔

طلبہ سے مکالمہ کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا منشور تیار کیا، پیپلز پارٹی کے منشور میں میرا عوامی معاہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان خطرے میں ہے، پوری دنیا کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی پر کام کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک جس معاشی بحران سے گزر رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اشرافیہ کی تمام سبسڈی کو ختم کریں گے، اشرافیہ کو ملنے والے رقوم عام عوام پر خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے گرین جابز کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں، مشکل وقت میں چیلنجز زیادہ ہیں لیکن ہم ان سے نمٹ لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button