قومیہزارہ

بینک آف خیبر نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا

 

بینک آف خیبرنے مردان میڈیکل کمپلیکس میں جدید ترین برانچ کا شاندار افتتاح کیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ مردان ڈویژن میں بینک آف خیبر کی برانچز کی تعداد اب بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ اس اہم توسیع کا مقصد خطے میں صارفین کو آسان بینکنگ خدمات کی وسیع رینج فراہم کرنا ہے۔

چیئرمین بورڈ آف گورنرز عطاءاللہ خان طورو اور گروپ ہیڈ کنونشنل بینکنگ بینک آف خیبر شیر محمد نے برانچ کا افتتاح کیا۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ایم ایم سی طارق محمود، ڈین ایم ایم سی امجد علی، ڈائریکٹر فنانس ایم ایم سی محمد شیرار،ہیڈ لیبلٹیز اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈویژن زرک خان، ایریا منیجر مردان/سوات محمد کاشف اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز نے بھی برانچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

نئی برانچ سے میڈیکل فیٹرنٹی، مردان کے رہائشیوں اور علاقے کے کاروباری اداروں اور تنظیموں کو بینک آف خیبر کی وسیع مالی سہولیات تک آسان رسائی ملے گی۔ اس برانچ کا افتتاح خطے میں اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے بینک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

برانچ میں آنے والے صارفین پرسنل بینکنگ، بزنس بینکنگ، ٹریڈ فنانس، ایگریکلچرل فنانس اور ڈیجیٹل بینکنگ سلوشنز سمیت وسیع پیمانے پر خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔ بینک کا تربیت یافتہ اور پروفیشنل عملہ صارفین کو ان کے مالی معاملات کو مو¿ثر اوربہترین انداز میں سنبھالنے میں معاونت کیلئے باآسانی دستیاب ہو گا۔

مردان میں اس برانچ کا افتتاح پورے پاکستان میں آسان اور قابل رسائی بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے بینک آف خیبر کے پختہ عزم کا بھرپور اظہار ہے۔ بینک اپنی وسعت کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں افراد، کاروبار اور کمیونٹیز کی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے جدید ترین مالیاتی سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button