مانسہرہ کے علاقے دلبوڑی میں جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے بکریاں چرانے والے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو مانسہرہ محمد عامر کے مطابق مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے علاقے دلبوڑی میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع موصول ہونے پر اوگی سٹیشن سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس و میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی،حادثہ کے نتیجے میں 28 سالہ شفیق،10 سالہ شکیل سکنان بٹگرام اور 40 سالہ احمد سکنہ دلبوڑی جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے نعشوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال اوگی منتقل کر دیا۔