اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر اور نیول چیفس سمیت نگران وزیر خارجہ، خزانہ اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر غور کیا گیا، وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی، قومی سلامتی کمیٹی میں دفاعی اداروں کی جوابی سٹرائیک پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے شرکا نے قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی ریڈ لائن ہے جس کو کوئی بھی کراس کرے گا تو بھرپور جواب ملے گا۔