اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
اسلام آباد کے اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شیرافضل مروت، عامرڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ، شیخ وقاص اور شعیب شاہین کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
عدالت نے تھانہ نون میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی راہنماء شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم سنایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ڈسچارج کرنے کا حکم سنایا، جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔