احمد پور شرقیہ (نمائندہ خصوصی )
نواب آف بہاولپور پرنس بہاول عباس خان عباسی کے حلقہ این اے 166اور شہزادہ گزین خان عباسی کے صوبائی حلقہ پی ایس 249میں انتخابی مہیم کے سلسلے میں متحدہ اتحاد عباسیہ کے سربراہ سردار ممتاز عباسی کی مہیم جاری ہے آج اقلیتی برادری کی دعوت پر بستی لاڑ احمد پور شرقیہ میں پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا بستی میں اقلیتی کونسلر سلطان اور جملہ ساتھیوں نے ہاتھ کھڑے کرکے جناب پرنس بہاول عباس خان عباسی اور شہزادہ گزین عباسی کی مکمّل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ممتاز عباسی انقلابی نے کہا کے ریاست بہاولپور کے نواب کسی ایک قوم کے نواب نیں تھے بلکہ ریاست کے ہر فرد اور تمام قوم قبیلوں کے نواب تھے عباسی برادری پر فرض ہے کے ہم تمام قوم قبیلوں کو ساتھ لیکر چلیں اور انکے حقوق کے تحفظ کا خصوصی خیال رکھیں اس موقع پر اقلیتی کونسلرز اور جام برادری کے جام خلیل معراج عباسی سمیت دیگر نے نواب صاحبان کی مکمّل حمایت کا اعلان کیا اور سردار ممتاز عباسی انقلابی نے بھرپور شکریہ ادا کیا؟