راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق صدر عارف علوی، علیمہ خان، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر سمیت دیگر قیادت کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق بانی نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات میں اسلام آباد میں چڑھائی کے لیے اکسایا اور بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان سے کارکنان کو اشتعال دلایا۔
مقدمے کے مطابق ملزمان نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کر کے اور ملزمان نے پولیس افسران پر ڈنڈوں، غلیل، کانچوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔
پی ٹی آئی قیادت سمیت 75 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 16 دفعات شامل کی گئی ہیں