کھیلوں کی دنیا

PSLفرنچائز لاہور قلندر اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی میڈی کیم بطور ہائی جینک پارٹنر اور می باڈی اسپرے بطور فریگنس پارٹنر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کراچی میں ٹچ می ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں فرنچائز کے مالک/سی ای او عاطف رانا اور کوچ عاقب جاوید نے شرکت کی۔ جبکہ میڈی کیم کی جانب سے گروپ منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والا،چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا، رمیز خلیل نینی تال والا،ڈائریکٹر ایڈمن ظفر ریاض باری،گروپ میڈیا منیجر جاوید اختر کیانی،دائریکٹر کمرشل رائے طاہراقبال و دیگر نے شرکت کی۔معاہدے پر میڈی کیم کی جانب سے سی او او خرم خلیل نینی تال والا اور لاہور قلندر کی جانب سے فرنچائز کے مالک عاطف رانا نے معاہدے پر دستخط کئے۔تقریب سے لاہور قلندر کے عاطف رانا نے کہا کہ ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں سے بھی تعاون چاہتے ہیں اور اپنی بہترین حکمت عملی سے ہر شعبہ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔ گروپ منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والانے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈی کیم گروپ ہمیشہ کرکٹ کو اور دوسرے اسپورٹس کو اسپانسر کرتا رہا ہے اور ہمیشہ اسپورٹس مین کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور امید کرتے ہیں کہ لاہور قلندرگذشتہ سال کی طرح اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین کو محضوض کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button