چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ ڈٹ گیا۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ 10 سے 15 منٹ تک جاری رہی ،آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی
ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنےمؤقف پر قائم رہا، پاکستان نے اپنے مؤقف سے متعلق بریفنگ دی اور اس پر کوئی لچک نہیں دکھائی۔ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق قابل قبول فارمولا کل تک سامنے آنےکا امکان ہے۔