عالمی

ہانک کانگ ایئرپورٹ پر غیرملکی شہری طیارے تلے دب کر ہلاک

وکٹوریہ سٹی:ہانک کانگ کے ایئرپورٹ پر ایک غیرملکی شخص طیارے تلے آکر کا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق ہانک کانگ ایئرپورٹ پر 34 سالہ اردن کا شہری ٹرک میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک نیچے گرا اور اس طیارے تلے دب گیا جسے اسی ٹرک کے پیچھے کھینچا جا رہا تھا، ہلاک ہونے والا شہری زمینی سپورٹ اور مین ٹیننس فرم چائنا ایئر کرافٹ سروسز میں کام کرتا تھا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا، اردنی شہری طیارے سے ٹکرانے کے باعث ہلاک ہوا ہے تاہم ایک 60 سالہ ٹرک ڈرائیور سے اردنی شہری کی موت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جسے خطرناک ڈرائیونگ کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب چائنا ایئر کرافٹ سروسز سے حادثے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تاہم چائنا ایئر کرافٹ سروسز نے حادثے کے سبب اپنے اردنی ملازم کی موت واقع ہو جانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button