کوئٹہ:چمن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق حملے میں حافظ حمد اللہ محفوظ رہے، حافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ میزائی اڈہ کے مقام پر کی گئی، وہ چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔