عالمی

کویت میں تیل کے بڑے ذخیرے کی دریافت

کویت کی پٹرولیم کارپوریشن نے فلیکا جزیرے کے مشرق میں واقع النوخذہ آف شور فیل میں تیل کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق کارپوریشن نے بیان میں کہا ہے کہ ہلکے تیل اور گیس کے کل ہائیڈروجن ذخائر کا تخمینہ تقریبا 3.2 بلین بیرل تیل کے مساوی ہے،اس میں تقریبا 2.1 بلین بیرل ہلکا تیل اور 5.1 ٹریلین معیاری مکعب فٹ گیس ہے۔

نئی دریافت کے رقبے کا ابتدائی تخمینہ تقر یبا 96 مربع کلومیٹر ہے،یہ ذخائر ملک کی تین سال کی پوری پیداوار کے برابر ہیں۔ کارپوریشن کے سی ای او شیخ نواف سعود الصباح اور کویت آئل کمپنی کے سی ای او نے امیر کویت شیخ صباح خالد الحمد الصباح اور وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے ملاقات کی اور انہیں تیل کے بڑے ذخیرے کی دریافت کے بارے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button