مانسہرہ: عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے۔
عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 15 مانسہرہ تورغر سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہو گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاسب خان نے 105249 ووٹ لیے جبکہ نواز شریف نے 80382 ووٹ لیے۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے مدمقابل یاسمین راشد کو شکست ہوئی۔