قومی

اوگرکا ایل این جی قیمتوں میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 6 اعشاریہ 49 فیصد تک اضافہ کردیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن میں مئی کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت کا بھی اعلان کیا گیا۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی صفر اعشاریہ 80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 13 اعشاریہ 74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی صفر اعشاریہ 86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی، یوں نئی قیمت 14 اعشاریہ 05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button