قومی

حکومت سازی: نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات شروع

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے وفد کی جاتی امراء میں ملاقات جاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت جاری ہے، پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما بھی ملاقات میں شریک ہیں۔
ایم کیوایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شامل ہیں، ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button