قومی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری

آئندہ مالی سال 25-2024ء کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنشنرز کی پنشن میں بھی 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ نئے ملازمین کے لئے پنشن کنٹری بیوٹری فنڈ بھی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button