قومی

سیاسی گہما گہمی: بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایئرپورٹ سے بلاول ہاؤس لاہور پہنچے، بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
حکومت سازی کے بارے میں ممکنہ سیاسی اتحاد کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی نوازشریف اور شہبازشریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی بات ہوگی۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پیر کو سی ای سی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button