لاہور: حکومت سازی کے بعد ضمنی انتخاب کامحاذ ابھی باقی ہے ، لاہور کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا ۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے قصور کی قومی اسمبلی کی نشست رکھی تو لاہور میں چھ حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا ، مریم نواز این اے 119 کی نشست چھوڑیں گی جس پر ضمنی انتخاب ہوگا ، اسی طرح شہبازشریف پی پی 158 اورپی پی 164 کی نشستیں چھوڑیں گے جس پردوبارہ انتخاب ہوگا۔
شہباز شریف لاہوراورقصور دو نشستوں سے ایم این اے منتخب ہوئے ، وہ لاہور یاقصور میں سے کسی ایک جگہ سے نشست چھوڑیں گے۔
حمزہ شہباز کی جانب سے صوبائی نشست پی پی 147 چھوڑنے کاامکان ہے یہاں بھی دوبارہ میدان لگےگا، شہبازشریف وزیراعظم اور مریم نواز وزارت اعلی پنجاب کے لئے امیدوار نامزد کیے جاچکے ہیں۔
این اے 117 علیم خان اپنے پاس رکھیں گے اورپی پی 149 کی نشست چھوڑیں گے، قومی اسمبلی میں اسمبلی کی زیادہ نشستوں کی ضرورت کے باعث حمزہ شہباز کو قومی اسمبلی میں رکھنے کی تجویز ہے۔