ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ نمایاں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تقریبا 5 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ کمی کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے۔