کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا جبکہ سونا سستا ہوا ہے۔ پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 278.10روپے سے بڑھ کر278.15روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 278.40 روپے پر برقرار رہی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 8 پیسے کے اضافے سے 277.08 روپے سے بڑھ کر 277.16روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 279.60روپے سے بڑھ کر 279.80 روپے ہو گئی۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3500روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 48ہزار 700روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 3021 روپے کی کمی سے 2لاکھ 13ہزار 220 روپے ہو گئی۔
Check Also
Close
- پی ایس ایکس:100 انڈیکس میں کمی26 نومبر 2024