تفریح

پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی روڈ حادثے میں چل بسے، بہن کی حالت تشویشناک

معروف بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی اور بہن روڈ حادثے کا شکار ہو گئے، ترپاٹھی کے بہنوئی موقع پر ہی ہلاک جبکہ ان بہن کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج ترپاٹھی کی بہن کی فیملی کے ساتھ یہ خوفناک روڈ حادثہ جھارکھنڈ میں 21 اپریل کی دوپہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج ترپاٹھی کی بہن اور ان کے شوہر بہار سے ویسٹ بنگال جا رہے تھے کہ انکی گاڑی بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائی۔ اداکار پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی اور بہن کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن ان کے بہنوئی راجیش تیواری جانبر نہ ہو سکے جبکہ ان کی بہن سبیتا تیواری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ترپاٹھی کی بہن سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سبیتا تیواری کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، اُن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button