قومی
Trending

مولانا فضل الرحمٰن رابطہ عالم اسلامی کے سینئر رکن منتخب

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کے سینئر رکن منتخب ہوگئے۔ رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد امجد خان کے مطابق رابطہ عالم اسلامی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مرکزی قیادت میں شامل کرلیا ہے۔ ان کے مطابق اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری محمد بن عبدالکریم، امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس، مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل شیخ و دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button