اوورسیز پاکستانیز

پاکستان اوورسیز کمیونٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب کا انعقاد

اوورسیز کمیونٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے اوور سیز کمیونٹی کے مسائلِ کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمات ہمارا منشور ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کو خوشحال بنانے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ یہ بات انہوں نے وٹفورڈ کے مقامی ریسٹورنٹ میں معززین کمیونٹی کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پی او سی برانچ کے چیئرمین حاجی محمد منیر اور صدر امجد امین نے کیا تھا۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں طارق جاوید نے کہا کہ بیرون ملک اوور سیز پاکستانی و کشمیری ہماری تہذیب و ثقافت کے سفیر ہیں جو اپنے خون پسینے کی کمائی سے زرمبادلہ پاکستان بھیجنے میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کو مضبوط و شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے کیلئے زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے ، ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق کی پیدا کرنا چاہئے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیری پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، حکومت پاکستان سرمایہ کاری کرنے والوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button