شمال مشرقی نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اوڈاما میں محکمہ صحت کے کمشنر فیلکس تنگوامی نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست میں خسرے کی ایک مشتبہ وبا پھیلنے سے اب تک19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہو ں نے بتایا کہ موبی نارتھ کے مقامی حکومتی علاقے میں خسرہ کی وبا سے 200 سے زائد بچوں کے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔انہوں نے والدین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے انکار کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طبعی امداد بھیج دی گئی ہے۔واضح رہے کہ خسرہ ایک وائرل انفیکشن ہے جو پانچ سال سے کم عمر بچوں میں عام ہے تاہم اسے ویکسین کے ذریعے آسانی سے روکا جا سکتا ہے۔