قومی

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو. گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں.

وزیرِاعظم نے کہا کہ کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے. وزیراعظم نے گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا.

وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button