قومی

توشہ خانہ ریفرنس : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری دیدی

راولپنڈی: توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری دے دی۔

توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بشریٰ بی بی گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جہاں نیب ٹیم پہلے سے ہی جیل میں موجود تھی تاہم نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا باقی ہیں جس کی وجہ سے بشری بی بی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرک منتقل کیا جائے گا جبکہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے گرفتاری کے حوالے سے کاغذی کارروائی کی جارہی ہے ۔
بشریٰ بی بی کو خواتین کی معمول کی بیرک میں رکھا جائے گا اور ان کا میڈیکل بھی جیل ہسپتال کے اندر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں :توشہ خانہ ریفرنس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بشریٰ بی بی پر بھی 78 کروڑ 70 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button