قومی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخوا کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے فیصل کریم کنڈی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر تقرر پارٹی قیادت، اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی ایک کہنہ مشق، زیرک اور مدبر سیاسی رہنما ہیں

سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی بطور گورنر تقرری ان کا پارٹی قیادت کے ساتھ دیرینہ وابستگی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر تقرر صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا، فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی اور رابطوں کو فروغ ملے گا

ڈپٹی اسپیکر نے فیصل کریم کنڈی کی کامیابی اور کامرانی کیلئے دعاکی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button