قومی

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر، سکولوں کی تعطیلات 25 مئی سے دینے کا فیصلہ

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر اور ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی سکولوں کو 25 سے 31 مئی تک بند کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا جبکہ موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔

قبل ازیں وزیر تعلیم پرائمری ایجوکیشن نے نجی اسکولز کو امتحانات کی وجہ سے استثنا دیا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر کیا ہے جس پر انہوں نے عوامی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ مراسلے کی روشنی میں اب موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون کے بجائے 25 مئی ہی سے شروع ہوجائیں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button