قومی

وفاقی حکومت کا عیدالاضحٰی کے موقع پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان

وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر 17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ (15 جون) اور اتوار (16 جون) کو پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 7 جون کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا، عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔

کابینہ ڈویژن نے 17 تا 19 جون عیدالاضحٰی کی تعطیلات کی تجویز دیتے ہوئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے عید کی تعطیلات سے متعلق وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کی گئی سمری میں میں پیر سے لے کر بدھ تک تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button