قومی

وزیر اعظم کی ایران کے مرحوم صدر اور ان کے رفقاء کے لئے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت

وزیر اعظم نے ایران کے مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، ایران کے مرحوم وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے رفقاء جو کہ 19 مئی 2024 کو ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں شہید ہو گئے، کے لئے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی،وزیراعظم نے مرحوم ایرانی صدر کی ایرانی عوام کی ترقی و خوشحالی، پاک۔ایران تعلقات کے فروغ اور خطے کے لئے خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب کے دوران وزیراعظم اس ہال میں بھی گئے جہاں مرحوم ایرانی صدر کا جسد خاکی رکھا گیا تھا۔ وزیراعظم نے مرحوم صدر کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button