وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اب لاشوں کی سیاست کی جا رہی ہے۔
عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو کہا جا رہا ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا، اس مرتبہ مؤثر پراسیکیوشن سے ملزمان کو لازمی سزائیں دلوائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران اموات سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے، پی ٹی آئی قتل عام کے نام پر 2019 کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال رہی ہے، ڈی چوک کا کہہ کر غزہ کی ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آپ کے لوگ اے کے 47 سے فائرنگ کر رہے تھے، تمام ٹی وی چینلز نے ان کو بھاگتے ہوئے دکھایا،جو رینجزر والے شہید ہوئے آپ نے ان کی ویڈیوز تو نہیں پوسٹ کیں، تین روز ہوگئے پی ٹی آئی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی ویڈیو اب تک سامنے نہیں لائی۔