عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے ملک بھر میں گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا، حکومت نے تندور کا ریٹ نہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ کے لیے اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاری شروع کردی۔ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیئر کردہ پلان میں کمرشل روٹی تندرو کے لیے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اسی طرح آئی ایم ایف مشن کو فرٹیلائزر پلانٹس کے لیے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز ہیں۔