عالمی

امریکہ کا پاکستان کے 8 فروری کے انتخابات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد انتخابی ہیرا پھیری کے دعوؤں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے حق میں ووٹ دے دیا۔

امریکی ایوان نے ”پاکستان کے فروری 2024 کے انتخابات میں مداخلت یا بے ضابطگیوں کے دعووں کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات“ کی قرارداد پر 7-368 ووٹ دیا۔

قرارداد میں پاکستان کے عوام کی جمہوریت میں شرکت کو دبانے کی کوششوں، ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے، تشدد، من مانی حراست، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن تک رسائی پر پابندی سمیت شہری یا سیاسی حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کی مذمت کی گئی۔

ایوان کی قرارداد 901 میں کہا گیا کہ یہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت کا اظہار کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button