چین کی اشیاء کی کل تجارت مسلسل سات سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر بر قرار
چین کی غیر ملکی تجارت نے پہلی بار 21 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا
بیجنگ-ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے منقعدہ پریس کانفرنس میں کسٹمز کی جنرل ایدمنسٹریشن کے انچارج کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے چین کی غیر ملکی تجارت میں سالانہ اوسطاً 1.6 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا ہے جو ایک درمیانے درجے کی معیشت کے حامل ملک کے کل سالانہ درآمدی حجم کے برابر ہے۔ چین کی اشیاء کی کل تجارت مسلسل سات سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اور چین 150 سے زائد ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے ۔ غیر ملکی تجارتی کمپنیوں کی تعداد 2012 کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ سال 2024 کی پہلی ششماہی میں، چین کی غیر ملکی تجارت نے پہلی بار 21 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا جو ایک نئی بلندی ہے۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین کی غیر ملکی تجارت زیادہ متحرک ہوئی ہے ،اس کا حجم بڑھا ہے اور اس کی ساخت بہتر ہوئی ہے ۔